10 فروری، 2017، 7:28 PM

پاکستان کے دشمن ملک کے اندر چھپے ہوئے ہیں/پاکستان کو وہابیت سے زبردست خطرہ لاحق

پاکستان کے دشمن ملک کے اندر چھپے ہوئے ہیں/پاکستان کو وہابیت سے زبردست خطرہ لاحق

پاکستان کےوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن خطرہ صرف سرحدوں سے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ملک کےاندر چھپے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو وہابی نظریہ سے زبردست خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے لیکن خطرہ صرف سرحدوں سے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ملک کےاندر چھپے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو وہابی نظریہ سے زبردست خطرات لاحق ہوگئے ہیں وہابی کل تک پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور آج وہ پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ پاکستانی وزیر داخلہ نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ زشتہ 70 سال سے پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے، خطرہ صرف سرحدوں ہی سے نہیں ملک کے اندر چھپے دشمن سےبھی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، ہم امن کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن دشمن افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، ہماری لڑائی مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں مسلح افواج ، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں سے کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ ہماری افواج کی قربانیوں سےقائم ہونے والا امن دنیا کے لیےمثال ہے۔ قوم اپنے جوانوں، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر کرتی ہے ہمیں ان کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا ہے۔ پاکستانی حکومت فوج اور پولیس کے جوانوں کو شہید کہہ رہی ہے جبکہ وہابی نظریہ کے لوگ فوج ، پولیس اہلکاروں ، مسجدوں ، اسکولوں اور عوامی اجتماعات میں قتل عام کرنے والے وہابی دہشت گردوں کو شہید کہہ رہے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مرکزی حکومت وہابی دہشت گردوں اور ان کے سرغنہ اور اعلی رہنماؤں کوبچانے کے لئے سخت کوشش کررہی ہے۔

News ID 1870353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha